وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مری میں بارش ،موسم سرد

اسلام آباد: 2 یونیورسٹیوں میں کورونا کیسز آنے پر مختلف شعبے سیل

فائل فوٹو


اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی  میں بارش جبکہ ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں  اور ژالہ باری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیاہے ۔

مری میں ہونے والی  بارش اور ژالہ باری کے ساتھ ہی بجلی بند ہوگئی ، مال روڈ اور دیگر مارکیٹوں میں ویرانی چھا گئی ہے۔

سیاحوں دوکان داروں اور مکینوں کو بارش اور سردی کی وجہ سے شدید مشکلات گرم ملبوسات کا استمال شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن ، پوٹھوہار ریجن اور ارد گرد کے علاقوں میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

مری کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات میں بھی تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے:میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان


متعلقہ خبریں