قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کو آمان پراجیکٹ پر بریفنگ


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کو وزارت انسداد منشیات کے حکام نے آمان پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

وزارت انسداد منشیات کے حکام کے مطابق  یہ پراجیکٹ منشیات اسمگلنگ کو روکنے میں کام آئے گا۔ اس پراجیکٹ میں ڈیٹا بیس ہوگا، یہ ڈیٹا دنیا کی مختلف اڑھائی سو ویب سائٹس سے لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پوری دنیا کے منشیات اسمگلرز کا ڈیٹا پاکستان کے پاس ہوگا، دس منٹ میں ڈیٹا پاکستان کے پاس پہنچے گا۔

انسداد منشیات کے حکام کے مطابق  افغانی شہریوں نے امریکا کی شہریت لے رکھی ہے اور پتہ بلوچستان کا دیا ہوا ہے ایسے لوگ پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ سے مجرموں اور اسمگلروں پر نظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اسمگلنگ کی روک تھام :مارکیٹوں میں موجود درآمدی سامان کی تحقیقات کا فیصلہ

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بھارت، پاکستان کو فیٹف کے گرے لسٹ اور بلک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر الزام لگاتا ہے کہ ایسے لوگ ہمارے ملک میں موجود ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ سے کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہم پوری دنیا کو جواب دینے کے قابل ہونگے۔ اس سے صرف منشیات سمگلر نہیں بلکہ منی لانڈررز کو بھی پکڑا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں