مہنگائی کے اثرات آنے والے مہینوں میں زائل ہوسکتے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

منی لانڈرنگ

فائل فوٹو


اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں  مہنگائی کے اثرات زائل ہو سکتے ہیں۔

عالمی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹریو میں رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مرکزی بینک مہنگائی کی شرح کم کرنا چاہتا ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی نے شرح تبادلہ کو مارکیٹ بیس کردیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان نے سال 2018کے آغاز سے شرح سود 13.25 فیصد کردی ہے جو جنوبی ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچتوں کی شرح بڑھانے پر لازمی کام کرنا ہے۔ رضا باقر نے کہا کہ خدشات کا توازن معاشی سست روی خراب کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی مزید بڑھے گی، عالمی بینک نے خبردار کردیا

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین سے دوستی کو اہمیت دیتا ہے البتہ نئے اتحادی بھی چاہتا ہے۔

رضا باقر کے بیان کے برعکس عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں مہنگائی بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔

پاکستان معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے کوشاں ہے تاہم عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کچھ زیادہ مثبت پیشگوئیاں نہیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق مستقبل قریب میں پاکستان کی شرح نمو 3.3 فیصد ہو سکتی ہے اور مالی سال 2020 میں 2.4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق معیشت کی بحالی کا دارومدار مستحکم عالمی منڈیوں، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی، سیاسی اور سیکیورٹی خدشات میں کمی سے مشروط ہے۔


متعلقہ خبریں