وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے جائزہ اجلاس


اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہواہے۔

اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر شفقت محمود، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان شریک ہوئے ۔

وزیراعظم عمران خان کی  معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینیئر افسران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں  ملکی داخلی سیکورٹی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کو آنے والے دنوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے  غیر ملکی  سربراہان کے لیے کیے گئے سیکورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان حالات ٹھیک نہیں کر سکتے تو انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہیے، حسن نثار


متعلقہ خبریں