تحریک انصاف نے اپنے ہی اراکان پر بکنے کا الزام لگادیاہے، مریم اورنگزیب

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پر ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا ہے۔ ایک منتخب وزیراعظم کو نکال دینے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے صندوقوں سے کوئی ثبوت نہ مل سکا ہے۔ تمام فیصلے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے آرہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اب پاکستان میں جو بھی انتخابات ہوں گے اس میں نواز شریف ہی جیتیں گے۔ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ جو آج نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا وہ اپنا سیاسی کیریئر ختم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لیڈر اپنے ہی اراکین کو بکاؤ مال کہہ رہا ہے۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا اپنے ارکان کو کیا عزت دے گا۔ اب پاکستان میں پس پردہ قوتوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔ سب سے بڑی جماعت کو سینیٹ انتخابات سے باہر کرنا خوف اور ڈر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ جنہوں نے بھی نواز شریف کا ساتھ چھوڑا انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں