اسفندیار ولی اور قبائلی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ،مارچ میں شرکت کی یقین دہانی


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان اور قبائلی عمائدین  سے ملاقات ہوئی ہے ۔

باوثوق ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں دیگر رہنماء بھی شریک تھے۔ اس موقع پر آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے مولانا فضل الرحمان کوآزادی میں پھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ادھردوسری طرف قبائلیستان تحفظ موومنٹ، فاٹا گرینڈ الائنس اور لویہ جرگہ نے بھی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔قبائلیستان تحفظ موومنٹ، فاٹا گرینڈ الائنس اور لویہ جرگہ کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن سے پشاور میں ملاقات کی ۔

جرگہ میں شامل تمام عمائدین نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔قبائلی رہنماؤں نے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ سے ملاقات میں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا وعدہ بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: ’مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘


متعلقہ خبریں