پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، نثار کھوڑو|humnews.pk

لاڑکانہ : پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے مولانا فضل الرحمان سے جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی )ف کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیاہے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جمعیت علمائے اسلام لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف، مولانا فضل الرحمان کی یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟

انہوں  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کیلئے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کردیں گے‘

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان کی پارٹی سندھ حکومت سے سہولیات لے کر سندھ میں حکومتی جماعت کے خلاف انتخابی مہم چلارہی ہے۔

نثار کھوڑو کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دوہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم وغصے کا شکار ہیں وہ اپنی پوزیشن واضح کریں ۔


متعلقہ خبریں