شارجہ: لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے گئے ایونٹ کے بارہویں میچ میں قلندر بلے باز آغا سلمان نصف سنچری سے دو قدم دوری پر پہنچ کر پویلین لوٹ گئے۔
OUT! 11.2 Mohammad Sami to Agha Salman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ppEzSxzUv8#IUvLQ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/9LBgQ7oIyU— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2018
آغا سلمان نے دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 48 رنز بنائے۔
#BoomBATstic
Chikay pey Chika by Agha Salman.#DamaDamMast #LQvIU pic.twitter.com/ovftsSkkwY— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 2, 2018
قلندر ٹیم کی پہلی اور دوسری وکٹ چار کے مجموعی اسکور پر گری۔
آغا سلمان میدان میں آئے تو کپتان برینڈن میکلم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت میں 73 رنز بنائے۔
SIX! 9.3 Shadab Khan to Agha Salman
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ppEzSxzUv8#IUvLQ #HBLPSL #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/BalVtAMXOP— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 2, 2018
کامیابی کی جانب جاتی قلندرز کی ٹیم کو جھٹکا اس وقت لگا جب آغا سلمان محمد سمیع کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے سمیت پاٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل مشکلات میں گھری لاہور قلندرز نے اسلام آباد کے خلاف کھیلے جا رہے اپنے چوتھے میچ میں یونائیٹڈ بلے بازوں کو بڑی اننگ کھیلنے سے روکے رکھا۔
اسلام آباد کی ٹیم کوئٹہ کے خلاف کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا سکی۔