جاوید میاں داد کی فیصل اقبال کو بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز

جاوید میاں داد کی فیصل اقبال کو بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میاں داد نے مڈل آرڈر بلے باز فیصل اقبال کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کی تجویز دے دی۔

62 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر مصباح الحق پر بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں دیگر سپورٹ اسٹاف کی مدد ملنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مصباح پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے اور ٹیم کو ایک بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بورڈ فیصل اقبال کو اس وجہ سے بیٹنگ کوچ رکھنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے کیوں کہ وہ ان کے بھانجے ہیں تاہم اگر میرٹ کی بات کی جائے تو فیصل اس عہدے کے مستحق ہیں۔

جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ فیصل اقبال نے انگلینڈ سے کوچنگ کورسز کر رکھہے ہیں اور بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس دستیاب آپشنز میں سے فی الحال سرفراز احمد ہی کپتانی کے لیے بہترین آپشن ہے۔


متعلقہ خبریں