امن کا نوبل انعام اتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

امن کا نوبل انعام اتھوپیا کے وزیراعظم کے نام

فائل فوٹو


اسلام آباد: امن کا نوبل انعام اس سال اتھوپیا کے وزیراعظم علی احمد ابی کو دیا جائے گا۔

نوبل انعام کمیونٹی نے جمعے کے روز اپنےاعلامیے میں بتایا کہ علی احمد کو ارٹریا کے ساتھ20 برس جاری رہنے والی خونی جنگ معاہدے کے ذریعے ختم کر کے امن قائم کرنے پر اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی گزشتہ برس اقتدار میں آئے تھے اور انہوں نے سرحدی تنازعہ ختم کرکے امن معاہدہ کیا، اصلاحات نافذ کرکے معیشت یکسر بدل دی اور ہزاروں سیاسی مخالفین کو رہا کیا۔

ایتھوپیا اور اریٹیریا کے تعلقات 1998ء سے انتہائی کشیدہ تھے لیکن ابی احمد کی کوششوں سے جولائی 2018 میں تعلقات بحال ہوئے۔

وزیرِ اعظم ایتھوپیا ابی احمد کو ملنے والے امن کے نوبل انعام کی مالیت 9 لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

نوبل انعام دینے کی تقریب رواں برس دسمبر میں اوسلو میں منعقد ہو گی۔

نوبل انعام کے لیے 223 افراد اور 78 نامزد تنظیموں میں ابی احمد کے نام یہ قرعہ نکلا وہ یہ انعام حاصل کرنے والی 100ویں شخصیت ہیں۔


متعلقہ خبریں