پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ


شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سے پہلے کھیلے گئے تین میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی تھی جب کہ ایک میں سرفراز الیون کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کھائی تھی۔ دوسرے میچ میں کوئٹہ نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پہ تیسرے نمبر پر موجود ٹیم نےتیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں نے شکست دی تھی۔

دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان پشاور زلمی نے اس سے پہلے کھیلے گئے تین میچوں میں سے دو میں شکست کھائی تھی۔

پشاور کو افتتاحی میچ میں ڈیبیو ٹیم ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے میچ میں پشاور کو کراچی نے پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔

زلمی نے یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 34 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ شارجہ کرکٹ ایسوی ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں