عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف نے عمران خان کو تین نام بھجوا دیے

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی نے عوام کی خدمت کے کھوکھلے نعرے لگائے ہیں۔ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے صوبے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

شہاز شریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، اس کے لیے خون پسینہ بہانا پڑتا ہے۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا اور ہم نے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔

خادم اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہیں جب کہ نیازی صاحب عوام کی عدالت میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ ہم نے دھرنوں اور رکاوٹوں کے باوجود ترقی کے سفر کو رکنے نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے پہلے سے زیادہ وسائل مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں کے ضمنی انتخاب میں جہاز اور محلوں کے مالک ہار گئے اور ایک درویش صفت کارکن جیت گیا ہے۔ لودھراں کا ضمنی انتخاب جھوٹ اور الزام تراشیاں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں