قومی احتساب بیورو پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کے خلاف متحرک


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن  کے  رہنماؤں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں ،رکن قومی اسمبلی ایم این اے ناصر اقبال بوسال اور سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری امداد اللہ بوسال کے خلاف قومی احتساب بیورو( نیب) نے تحقیقات شوع کر دیں۔ 

نیب کی جانب سے منڈی بہاوالدین سے منتخب رکن ایوان زیریں  ناصر اقبال بوسال اور سابق وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری امداداللہ  بوسال کے خلاف تحقیقات شرو ع کر دی گئیں۔

نیب نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ سے رابطہ کر کے دونوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ اس کے علاوہ امداداللہ  بوسال کی جانب سے بھائی کے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیاہے۔

قومی احتساب بیورو کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حالیہ دور حکومت میں امداد بوسال نے اپنے بھائی کے حلقے میں چار ارب روپے کے منصوبہ منظور کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نیب کا پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر صحت کے خلاف انکوائری کا فیصلہ


متعلقہ خبریں