کراچی : پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی کے اطلاق کے لئے سندھ حکومت متحرک ہوگئی ۔ جوڑیا بازار اور بولٹن مارکیٹ میں دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور متعدد دکاندار گرفتار کر لیا گیا ۔
دکانداروں نے اعتماد میں نہ لئےجانے کا شکوہ کیا ہے۔مشیر ماحولیات مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کم مائیکرون والے پلاسٹک بیگز اسمگل ہوتے ہیں۔ مقامی صنعت کو نقصان نہیں ہوگا۔
پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری،فروخت اور استعمال پر پابندی کا پہلا دن آیا تو سندھ حکومت عملدرآمد کے لئے بھرپور ایکشن میں آگئی۔تحفظ ماحولیات ایجنسی سندھ نے جوڑیا بازارا ور بولٹن مارکیٹ میں چھاپے مارے ۔
اس دوران بڑی مقدار میں کم مائیکرون والے پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے ۔بولٹن مارکیٹ میں تین دکاندار گرفتار، چھ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ کئی دکاندار فرار ہوگئے۔ ڈی جی سیپا کا کہنا تھا کہ پابندی پر ہر صورت عملدرآمد ہوگا۔
دکانداروں نے فیصلہ کرنے سے پہلے انہیں اعتماد میں نہ لئے جانے کا شکوہ کیااور کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے قبل حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ تمام فریقین کو اعتماد میں لیں ۔
مشیر ماحولیات مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کم مائیکرون والے پلاسٹک کے تھیلے اسمگل ہوکر آتے ہیں۔ ان پر پابندی سے مقامی صنعت کو نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے پاسٹک بیگز پر پابندی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ پر پابندی کوتاجروں نےمستردکردیا