کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 4روزہ دورے پر کل کراچی پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید مسافراور مال بردار گاڑیوں کے حوالے سے کیمپ آفس میں اجلاس کی صدارت کرینگےاور اجلاس کے بعد کل ایک بجے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے۔
شیخ رشید احمد 3اکتوبر کو کنٹینر ہولڈنگ کمپنیز کے سی ای اوزاور ایم ڈیز سے ملاقاتیں کریں گےاور3اکتوبرکو ہی کراچی کینٹ اسٹیشن میں واشن لائن کا دورہ بھی کرینگے۔
وفاقی وزیر ریلوے اپنے کراچی کے دورے کے دوران این ایل سی کے اشتراک سے کراچی کینٹ اسٹیشن پرنئی مال بردار گاڑی کا افتتاح بھی کریں گے۔اور4اکتوبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوجائینگے ۔
یہ بھی پڑھیے: میری لائن شہبازشریف کے ساتھ فٹ ہے، شیخ رشید