قومی انڈر 19 کرکٹ کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیر اہتمام  قومی انڈر 19 کرکٹ کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہوگا جبکہ  قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔  ایونٹ کے میچز 7 مخلتف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹورنامنٹس میں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ کے میچز راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ 5 ریزرو کھلاڑیوں سمیت ہر اسکواڈ 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔

قومی انڈر 19 تین روزہ اور ایک روزہ ٹورنامنٹ بیک وقت جاری رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ہر تین روزہ میچ کے بعد ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا، دونوں میچز میں ایک دن کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی تین روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی ہارون رشید نے کہاہے کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو معیاری کرکٹ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، نوجوان کرکٹرز ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغاز


متعلقہ خبریں