پی پی پی رکن اسمبلی بجلی چور نکلے


سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی فیاض بٹ بجلی چور نکلے۔

حکام کے مطابق سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) ٹاسک فورس کی کارروائی میہڑ کے رکن سندھ اسمبلی کے بنگلے پر کی گئی جہاں بجلی چوری کی چل رہی تھی۔

انچارج ٹاسک فورس عقیل جونیجو نے بتایا کہ فیاض بٹ پر دس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا اور بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے کئی عرصے سے چوری کی بجلی چلا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک عائد کردہ جرمانہ ادا نہیں ہوگا بجلی بحال نہیں کریں گے، کسی بھی بجلی چور کو معاف نہیں کریں گے چاہیں کتنا ہی بھی بااثر ہو۔

اس سے قبل پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنیکشن سے چلنے انکشاف ہوا تھا۔

چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔

سیپکو کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور خورشید شاہ کے قریبی ساتھی آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں