اسلام آباد: بھرتی کے خواہش مندوں کا احتجاج، نائنتھ ایونیو بلاک،میٹرو اسٹیشن بند

اسلام آباد: بھرتی کے خواہش مندوں کا احتجاج، نائنتھ ایونیو بلاک،میٹرو اسٹیشن بند

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) کی جانب سے بنا بتائے امیدواران کا ٹیسٹ منسوخ کرنے کے انتظامی فیصلے کے خلاف شرکت کے خواہش مندوں نے احتجاج شروع کرکے پوٹھو ہار میٹرو اسٹیشن سمیت نائنتھ ایونیو بند کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق میٹرو اسٹیشن اور علاقے کے بلاک ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش: گلابی سردی کا آغاز ہوگیا؟

طے شدہ پروگرام کے تحت آئیسکو میں جونیئر انجینئرز، اے ایل ایم اور بل ڈسٹری بیوٹرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے خواہش مندوں کے تحریری امتحانات لیے جانے تھے لیکن جب طے شدہ پروگرام کے تحت امیدواران پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ امتحانات نہیں لیے جائیں گے کیونکہ وہ منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کو آئیسکو ترجمان نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث این ٹی ایس نے آئیسکو ریجن میں ھونے والے امتحانات عارضی طور پر ملتوی کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق تحریری امتحانات لینے کی ذمہ دار این ٹی ایس انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ امیدواران کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد اور پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، حکومتی اقدمات ناکافی

آئیسکو ترجمان نے اپنی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا ہے کہ امتحانات لینے کی مکمل ذمہ داری این ٹی ایس پر عائد ہوتی ہے اور آئیسکو کا اس عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں