عمران خان تقریر کے پرانے فن کار ہیں، احسن اقبال

عمران خان تقریر کے پرانے فن کار ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم پاکستان کی اقوام متحدہ میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تقریر کے پرانے فن کار ہیں، انہوں نے شاندار تقریریں کی ہیں اوریو ٹرن بھی لیےہیں۔

لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اجاگر کرنا خوش آئند ہے، اس کے حل کیلیے سخت سفارت کاری کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کےحل کیلیےعمران خان نے کسی ایک ملک کا دورہ نہیں کیا، دیکھنا ہو گا جتنے زور سے تقریر کی گئی اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر حکومت کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گی تو ساتھ دیں گے، مسئلہ کشمیر پر عوام عمرا ن خان کو یوٹرن نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےبدترین سیاسی کارروائیاں کی جارہی ہیں، سوچنا ہوگا کہ ہم آنے والی نسلوں کو کیسا پاکستان دے کر جائیں گے.

 


متعلقہ خبریں