اسلام آباد: اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری متعلقہ ڈویژن کو بھیج دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 55 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے 23 پیسے کم کرنے کی سفارش کی ہے۔
وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری منظوری ہونے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔