اسلام آباد: بحریہ یونیورسٹی میں طالبہ کی ہلاکت پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔
طلبہ نے یونیورسٹی کے سامنے شاہین چوک کو ٹریفک کےلیے بند کر دیا ہے اور شدید احتجاج جاری ہے۔
احتجاج میں شریک لڑکی کے کلاس فیلوز اور دیگر طلبا ریکٹرکے استعفے کو ڈھونگ قرار دے رہے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتھے فلور پر لفٹ کے لیے جگہ خالی چھوڑنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی بحریہ یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ حلیمہ چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ہوگئی تھی۔