‘کشمیر کا تاریخ ساز فیصلہ27 ستمبر کو ہوگا’

'کشمیر کا تاریخ ساز فیصلہ27 اکتوبر کو ہوگا'

فائل فوٹو


رحیم یار خان: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کشمیر کا تاریخ ساز فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں27 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کا تاریخی فیصلہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔

وزیراعظم اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات کریں گے اور عالمی رہنماوں کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرائیں گے۔

عمران خان نے ایک مفصل پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ’ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر دنیا کی خاموشی مایوس کن ہے، عالمی طاقتوں کو معاشی مفادات کی بجائے انسانی حقوق پر توجہ دینی چاہیے’۔

ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے بھی قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی بات کی تھی۔

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے سبب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔


متعلقہ خبریں