امریکی انتخابات: ڈیموکریٹ امیدواروں میں جو بائیڈن کا پلڑا بھاری


2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات کے حوالے سے بین الجماعتی تیسرے مباحثے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کا پلڑا دوسرے امیدواروں کے مقابلے میں بھاری دکھائی دیتا ہے۔

سابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے بین الجماعتی تیسرے مباحثے میں دوسرے  امیدواروں بشمول الزبتھ وارن اور برنی سینڈرز کو چت کر دیا۔

ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان ہوسٹن میں ہونے ہونے والے بحث میں جو بائیڈن نے امریکی قوم کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بڑے ٹھوس اور مدلل جوابات دیے اور  سامعین میں شامل لوگوں نے ان کی باتوں کا بھرپور انداز میں تالی بجا کر جواب دیا۔

2020 میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے جو بائیڈن کا گراف دوسرے 17 ڈیموکریٹ امیدواروں  سے چار فیصد اوپر ہے اور وہ اس کو برقرار رکھنے میں اب تک کامیاب دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے امریکی انتخابات کے حوالے سے فیس بک کی تیاریاں

ناقدین کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 میں ہونے والے انتخابات میں ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے دوسرے امیدوار برنی سینڈرز کو اپنی عمر، زبان کی پھسلن اور ان کی طرف سے اب تک چالائی جانے والی سست مہم کے حوالے سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ناقدین کا خیال ہے کہ انتخابی مہم کے اختتام تک لوگوں کا جھکاؤ میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے سینٹر جو بائیڈن کی طرف اور بڑے گا اور وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے مضبوط امیدوار کے طور پہ سامنے آئیں گے۔

جو بائیڈن کو ڈیموکریٹ پارٹی کے دوسرے بااثر سینٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔ ناقدیین کے مطابق لوگوں کی تائید حاصل کرنے کے لیے جو بائیڈن سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ اپنی وابستگی اور ان کے ساتھ مل کر اٹھائے گئے اقدامات کا بھی مبا حثوں کے دوران اکثر تزکرہ کرتے رہتے ہیں جس کا ان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں