وہاب ریاض کا کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے آرام کرنے کا فیصلہ


لاہور: ‏قومی کرکٹر  وہاب ریاض نے جمعرات کے روز  کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے  آرام کرنے کا اعلان کردیاہے۔ 

‏وہاب ریاض نے قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں  سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‏میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک کے لیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

‏انہوں نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ جب خود کو ‏طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش تھی کہ میں طویل دورانیے کی کرکٹ جاری رکھوں، لیکن آج ‏پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ‏ میری بات سمجھنے پرمیں پی سی بی کا بھی مشکور ہوں۔


متعلقہ خبریں