انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست


اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل دوسری شکست ہوئی ہے، افغانستان کے بعد بھارت نے  بھی پاکستان کو60 رنز سے ہرادیاہے۔ 

آج ہونے والے میچ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو306 رنز کا ہدف دیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم 47 ویں اوور میں245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نے117 رنز بنا ئے۔ بھارت کی جانب سے انکولکر نے3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں9 وکٹوں کےنقصان پر305 رنز بنا ئے تھے۔

بھارت کی طرف سے ارجن آزاد اورتلک ورما نے سنچریاں بنا ئیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اورعباس آفریدی نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ایشا کپ میں قومی آنڈر19ٹیم اپنا اگلا میچ کویت کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اےسی سی انڈر19 ایشیاکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان کی ٹیم کی جانب سے 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عرفان خان اور روحیل نذیر کے اعلاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔ عرفان خان نے سب سے زیادہ19 رنز بنائے جبکہ کپتان روحیل نذیر 16 رنز بنا سکے۔

افغانستان کی جانب سے شفیق اللہ نے3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ فضل الحق، عابداللہ اورنوراحمد نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ46 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عامرعلی اور فہد نے3،3 جبکہ عباس آفریدی نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: انڈر19 ایشیاکپ:پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں افغانستان سے شکست


متعلقہ خبریں