سرکاری ادارے نے دوسرے سرکاری ادارے کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا


لا ہور: کار سرکار میں مبینہ مداخلت محکمہ ایکسائز لاہور کے ملازمین کے گلے پڑھ گئی۔

محکمہ انسداد بدعنوانی (اینٹی کرپشن) نے محکمہ ایکسائز لاہور کے ملازمین کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمہ میں اینٹی کرپشن حکام نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ روز سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن کے چھاپہ کے دوران محکمہ ایکسائز کے ملازمین نے کار سرکار میں مداخلت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ مال کرپشن میں پولیس سے بھی آگے

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گزشتہ روز ایکسائز انسپکٹر احمد جہانزیب کی گرفتاری کے موقع پر ایکسائز ملازمین نے رکاوٹ پیدا کی

محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے محکمہ ایکسائز کے ملازمین بشمول شاہد  کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ۔

پولیس نے ایف آئی آر میں دفعات 353، 186، 225، 224، 147 اور 342 شامل  کر کے محکمہ ایکسائز کے ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔


متعلقہ خبریں