لاہور: ماچس کی ڈبیہ پر قائد اعظم کی تصویر لگانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔
قرارداد تحریک انصاف کے ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قرار داد میں موقوف اختیار کیا گیا کہ رائے ونڈ میں ایک فیکٹری نے قائد اعظم کی تصویر ماچس کی ڈبیہ پر لگا دی ہے۔ محسن میچ فیکڑی لمیٹڈ کی جانب سے ماچس کی ڈبیہ پر قائد اعظم کی تصویر آویزاں کرنا سراسر زیادتی ہے۔
ملک تیمور مسعود نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ استعمال شدہ ماچس کی ڈبیہ بازاروں اور گلیوں میں لوگوں کے پاؤں کے نیچے آتی ہیں۔ جس سے بانی پاکستان کی تصویر کی توہین ہو رہی ہے۔
قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس توہین کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا کاروبار بند کرے۔