فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی نااہلی کے لیے درخواست دائر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بطور ممبر قومی اسمبلی نااہلی کے لیے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ 

سمیع اللہ ابراہیم نامی شہری نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فواد چوہدری نے اثاثے چھپائے،2018کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے گوشواروں میں الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دی گئیں۔

درخواست گزار نے دعوی کیا ہے کہ فواد چوہدری نے ملکیتی زمین کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی،فواد چوہدری آرٹیکل 62،63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل  62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ فواد چوہدری نے بطور ممبر اسمبلی جو مراعات لیں واپس لی جائیں اور ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

درخواست میں فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین نیب کا وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف کارروائی کا حکم


متعلقہ خبریں