گوادر کے لیے 50 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری


کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے)کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ اس کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں گوادربزنس پلان کے منصوبوں کی برج فائنانسنگ کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ کی ترقی کے لئے فنڈز فراہم کیےلیکن مقامی آبادی کے مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر گوادرکی مجموعی ترقی ممکن نہیں۔ صوبائی حکومت شہرمیں پانی اور بجلی سمیت اہم منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرے گی۔

اجلاس میں جی ڈی اے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اورترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ گوادرٹاؤن کی ترقی اور مقامی آبادی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔


متعلقہ خبریں