عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے دو دن ہیں، فضل الرحمان

عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کیلئے دو دن ہیں، فضل الرحمان

فائل فوٹو


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے دو دن یعنی 31 اگست تک کا وقت دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ عمران خان کے پاس اگست 2019 تک کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دو دن میں وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کردیا جائے گا اور پورا ملک بھی بند سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ون ملین مارچ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی اور اب ہم ان کا اعتماد توڑنا نہیں چاہتے۔

فضل الرحمان مزید بتایا کہ ہم نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں اور حکومتی کارکردگی بھی سامنے ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا ملک کا ہرشعبہ زندگی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا حل حکومت کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی خاتمے کے لیے، معاشی بحران، ختم نیوت، توہین رسالت، مہنگائی، غلط پالیساں، مدارس اور بے روزگاری کا سوال بھی آئے گا۔

اپوزیشن کے ساتھ اختلاف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات مختلف ہیں لیکن اسے اختلاف کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

قومی حکومت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری تجاویز کا متبادل ہے تو اور پیش کرے لیکن ہم حکومت سے بات نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں