لاہور:وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ ماں بولی یعنی مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے۔
21 فروری کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہوتی ہے۔
مادری زبان کو ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہونے والا سماجی ورثہ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جدید دور میں بھی اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے کہا کہ مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشوو نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ زبان صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ نہیں ہے بلکہ تمام لسانی و ثقافتی روایات کے بارے میں بہتر آگہی بھی پیدا کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زبان ایک ایسا سماجی ورثہ ہے جو زمانے کے ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔