اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے لیے ابھی ایک لمبی جنگ لڑنی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ آج یا کل کی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ ایک لمبی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں اور ہم کشمیریوں کے لئے حق خودارادیت چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو وجوہات کی وجہ سے زندہ ہے، ایک یہ کہ 72 سالوں سے کشمیر کی جدوجہد جاری ہے جبکہ پاکستانی ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹریسامے نے ایک لفظ بھی کشمیر کے لیے نہیں بولا۔
انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تین سالوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں گیا اور ہر جگہ کشمیر کا مقدمہ پیش کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہماری آواز توجہ سے سنتے تھے اور کچھ غور نہیں کرتے تھے۔