سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے، وزیراعلی بلوچستان

ہر طرح سے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کو امن وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے حکومتی اقدامات میں ہر طبقہ فکر کی شراکت داری ضروری ہے اور تمام اہم صو بائی امور پر سب کو ساتھ لیکر چلنا حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بدھ کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان میں شامل مختلف نکات پر ان کی رو ح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اچھی گورننس، مثالی طرز حکومت،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول، عوام کو تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےذریعے عسکریت پسندی سے روکا جاسکتاہے ۔

شرکاء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ انتہا پسندی اور منفی سوچ کو معاشرے پر اثر انداز ہونے سے روکا اور اس رجحان کا تدارک کیاجا سکتا ہے جس سے دیرپا بنیادوں پر امن کا قیام ممکن ہو سکے گا اور سیکیورٹی کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس موقع پر  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نےصوبے کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اقدامات اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: گوادر میں پرامن اور سرمایہ کار دوست ماحول دینا ہے،وزیراعلی بلوچستان


متعلقہ خبریں