متوقع بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ

کراچی والوں کیلئے تہری مصیبت

فائل فوٹو


کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے متوقع بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ 

میئر کراچی دفتر سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیاہے کہ محکمہ میونسپل سروسز، پارکس، فائر بریگیڈ اور ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروسز کو شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔

وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ تمام طبی اداروں کے سربراہان رین ایمرجنسی کے حوالے سے تمام تر انتظامات اور تیاریاں مکمل رکھیں۔ متعلقہ عملے کی اپنی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنائیں۔

میئر کراچی نے کہا ہے کہ رین ایمرجنسی کے دوران متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی۔ برساتی نالوں کی نگرانی اور پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور عملے کو تعینات کیا جائے۔

وسیم اختر نے متعلقہ محکموں کے اعلی حکام  کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر پانی کی نکاسی کے لئےہنگامی اقدامات کئے جائیں اور افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان


متعلقہ خبریں