بھارتی آبی جارحیت: ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ متحرک


میلسی: بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ 

ذرائع کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ بھی قائم کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتضامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلاب کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت، محکمہ لائیو اسٹاک اور ریسکیو 1122 کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف بھارتی آبی جارحیت جاری

ذرائع کے مطابق 30 کے قریب مواضعات میں انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ممکنہ سیلاب سے میلسی کے 30 مواضعات اور 10 ہزار ایکڑ فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ الرٹ جاری کرنے کے باوجود نشیبی علاقوں کے رہائیشوں نے نقل مکانی تاحال شروع نہیں کی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے ستلج ہیڈ سائفن کے مقام پر 2,7720 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں