آرمی چیف نے تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر سمیت دیگر اہم معاملات پر تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر چین اور پاکستان کے مابین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

دو روز قبل آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈکوارٹر گلگت کے دورے کے موقع پر فارمیشن کمانڈوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر مشرقی محاذ پر کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر قیادت پاک فوج کی کامیابیاں

اُن کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ پر پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے، افواج کی تیاری اور پیشہ وارانہ مہارت قابلِ تعریف ہے۔ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔


متعلقہ خبریں