ایک ماہ کے دوران گراں فروشی میں ملوث آٹھ سو بیس افراد گرفتار


لاہور: پنجاب میں  گرانفروشی کے معاملے پر ایک ماہ کے دوران آٹھ سو بیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرانفروشوں کیخلاف آٹھ سو اناسی مقدمات کا اندراج جبکہ دو کروڑ تہتر لاکھ ستتر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

پنجاب میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف سیکرٹری پنجاب نے کی ۔

اجلاسمیں چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے آگاہ کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران  صوبے بھر میں  گرانفروشوں کیخلاف 879مقدمات کا اندراج ، دو کروڑ تہتر لاکھ ستتر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کیلئے فعال انداز میں کام کرنا ہو گا۔ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیاء کے معیار اور قیمتوں کی خود نگرانی کریں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈبل روٹی اورشیر مال بھی مہنگائی کی زد میں آگئے


متعلقہ خبریں