مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

مصباح الحق بھی ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

فائل فوٹو


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی جگہ ملازمت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد سابق کپتان نے کہا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔

اس موقع پر مصباح الحق نے کہا مجھے علم ہے کہ ہیڈ کوچ کی ملازمت میں متعدد مشہور افراد دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کے لیے سخت مقابلہ متوقع ہے۔

درخواست جمع کرانے سے قبل سابق کپتان مصباح الحق نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو پیش کیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ 56ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح الحق ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

قبل ازیں یہ اطلاعات بھی گردش کررہی تھیں کہ 75ٹیسٹ، 162 ون ڈے اور 39بین الاقوامی ٹی 20کھیلنے والے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں