کے ای کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان


کراچی: شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کراچی الیکٹرک (کے ای) نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔

کے ای ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت شہرمیں بجلی کی طلب 2500 جبکہ رسد 2000 میگاواٹ ہے۔ جس کے باعث 500 میگاواٹ کمی کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق اس کمی کو پورا کرنے کے لئے مختللف علاقوں میں  6 سے8  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی، نارتھ کراچی، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، گلستان جوہر، لیاقت آباد غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

مسلسل طویل غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جب کے دیگرعلاقوں میں پانی کی کمی کا بھی خدشہ ہے۔ مارچ میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ اگر کے ای کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں