بھارتی فوج کی شیلنگ کے دوران ہم نیوز کا کنٹرول لائن سے پروگرام

بھارتی فوج کی شیلنگ کے دوران ہم نیوز کا کنٹرول لائن سے پروگرام

اسلام آباد: ہم نیوز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری کے دوران پروگرام کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ کے میزبان ثمر عباس کشمیریوں کی آواز بننے ایل او سی پر واقع تتہ پانی سیکٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل جانے اور ان کی مشکلات کو دنیا کے سامنے لائے۔

ہم نیوز کے پروگرام کے دوران اچانک بھارتی قابض فوج کی جانب سے ایل او سی پر گولہ باری شروع کر دی گئی جس کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہو گئے۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے دوران بھی ہم نیوز کے اینکر نے اپنا پروگرام جاری رکھا اور وہاں تباہ شدہ گھروں اور اسکولوں کا آنکھوں دیکھا حال اپنے ناظرین تک پہنچایا۔ پروگرام میں بھارت کی جانب سے پھینکے گئے شلز بھی بطور ثبوت دکھائے گئے۔

متاثرین کی آواز اپنے ناظرین تک پہنچانے اور متاثرہ علاقوں کی کوریج کرنے پر ہم نیوز کے دفاتر میں کالز اور ایس ایم ایس کا تنانتا بندھ گیا، پاکستان اور کشمیری عوام نے ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے میزبان ثمر عباس نے بتایا کہ ایل او سی کے دونوں اطراف ہی لوگ بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں بسنے والے شہریوں کو بھارت پیچھے دھکیلنا چاہتا ہے لیکن وہاں بسنے والے لوگ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرے، اقوام متحدہ

انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے بھارتی گولہ باری سے محفوظ رہنے کے لیے بینکرز بنائے ہوئے ہیں جہاں گولہ باری کے دوران پناہ لی جاتی ہے


متعلقہ خبریں