لاہور میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا

Cango Virus

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں کانگو وائرس کا مشتبہ مریض چل بسا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کانگو وائرس کا مشتبہ مریض محمد عارف شیرا کوٹ کا رہائشی اور گذشتہ روز 21 اگست سے میئو اسپتال میں زیر علاج تھا۔

متاثرہ شخص کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو سکے گی۔

محکمہ صحت کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد عارف کے اہلخانہ اور اُن کے قریبی گھروں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کانگو وائرس: تشخیص، علاج اور احتیاط

متاثرہ شخص میں تصدیق ہونے کے بعد یہ پنجاب میں کانگو وائرس کا پہلا کیس ہو گا، دو روز قبل کراچی میں کانگو وائرس سے تین افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی جبکہ کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں