پیونگ چانگ: ونٹراولمپکس میں امریکی آئس ہاکی ٹیم نے فن لینڈ کوسیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
امریکا اور فن لینڈ کی آئس ہاکی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے میں فن لینڈ کوصفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست ہوئی۔
جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چانگ میں جاری ونٹر اولمپک گیمز میں فاتح ٹیم نے پہلے 40 منٹ میں چار گول کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
امریکا کی طرف سے پہلا گول جیجی ماروین نے جبکہ دوسرا گول ڈینلی کیمرانیسی نے کیا۔