جولائی 2019 کرہ ارض کا گرم ترین مہینہ


واشنگٹن: جولائی 2019 کو کرہ ارض کی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی ادارے قومی سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ کی تحقیق کے مطابق جولائی کے مہینہ میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث زمین کا زیادہ تر حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا۔

گرمی کی شدت میں اس غیرمعمولی اضافے کے باعث بحر منجمد شمالی اور بحر منجمد جنوبی کی برف ریکارڈ سطح تک پگھلی ہے۔

امریکی ایجنسی کے مطابق جولائی میں اوسط درجہ حرارت 0.95 ڈگری سیلسیس (1.71 ڈگری فارن ہیٹ) تھا۔ یہ درجہ حرارت 20ویں صدی کے اوسط درجہ حرارت 15.8 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے، جس کے باعث جولائی کو گرم ترین مہینہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل جولائی 2016 کو گرم ترین مہینہ قرار دیا گیا تھا۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق 10 گرم ترین مہینوں میں سے پانچ 2005 کے بعد ریکارڈ کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں