پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری


راولپنڈی: پاکستان ائر فورس نے جشن آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ ’’آزاد‘‘ جاری کر دیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان کے 72 ویں جشنِ آزادی پر جاری کردہ ملی نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو بہترین اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز موسیقار ساحر علی بگا نے موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ اس ملی نغمے میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ اس نغمے میں مادرِ وطن کی سالمیت کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کی بے لوث قربانیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فضائیہ

نیا ملی نغمہ ’’آزاد‘‘ جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا جسے شہریوں نے بے حد پسند کیا۔


متعلقہ خبریں