مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے کا ایڈوائزری نوٹس جاری


اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی جی) پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرے کا ایڈوائزری نوٹس جاری کر دیا۔

ایڈوائزری نوٹس کے مطابق کالعدم تنظیم داعش سمیت دیگر تخریب کاروں اور ملک دشمن ایجنسیوں کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ ہے اور وہ اپنی سیکیورٹی اور پولیس کی طرف سے مہیا کردہ اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رکھیں۔

مولانا فضل الرحمان کو کارنر میٹنگز، جلسے اور ریلیوں کے پروگرام سے 48 گھنٹے قبل مقامی پولیس کو اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ اپنی رہائش گاہ اور دیگر سرگرمیوں میں شریک ہونے والے افراد کی جامعہ تلاشی اور شناخت کے لیے پولیس کے ساتھ اپنے افراد بھی تعینات کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایڈوائزری نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کو دوران سفر وقتاً فوقتاً گاڑی اور روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ اپنی بیٹھک اور حجرہ کا ایک داخلی راستہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر بیان بازی کے حق میں نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ کو کسی بھی جگہ جانے کے پروگرام کو پوشیدہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں