اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی۔
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران کابینہ نے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
کابینہ کے ایجنڈا میں مفاد عامہ کےلئے مختلف پروگرامز شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔
مزید پڑھیں: ’بھارتی مہم جوئی کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا‘
اجلاس میں کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں بڑی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل فرٹیلائزر کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین 2019 کی تشکیل نو کی سمری کی منظوری دی ہے۔
وفاقی کابینہ نے ایرا کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کی تقرری کی سمری بھی منظور کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کشمیر کے معاملے پر خصوصی کمیٹی قائم کردی جس کی سربراہی چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کریں گے۔
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔