‎ قبائلی اضلاع سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان

فائل: فوٹو


پشاور:‎الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے خواتین کی چار مخصوص نشستوں پر فی الحال دو خواتین ممبران کے نام جاری کئےہیں۔ خواتین کی ایک نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انیتا محسود منتخب ہوگئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی دوسری نشست تاحال خالی ہے۔  اقلیت کی ایک مخصوص نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ویلسن وزیرمنتخب ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) ف کی جانب سے نعیمہ کشور مخصوص نشست پر منتخب ہوئی ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی  (بی اے پی ) کو ملنے والی مخصوص ویمن سیٹ بھی امیدوار کی منتظرہے۔

کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ  دو خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے دوبارہ ترجیحی فہرستیں جمع کرنے کا اعلامیہ جاری کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: قبائلی اضلاع میں انتخابات : 5 آزاد اور 5 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب


متعلقہ خبریں