انتہا پسند بھارتیوں نے اکھنڈ بھارت کا راگ الاپنا شروع کر دیا


مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس سے متعلق مودی سرکارکے فیصلے سےانتہا پسند بھارتیوں کا مکروہ چہرہ اور اصل عزائم دنیا کے سامنے آ گئے ہیں۔ کشمیریوں پر ایک اور ظلم ڈھانے کے بعد انتہا پسند بھارتیوں نے اکھنڈ بھارت کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔

شیو سینا کے انتہا پسند ہندو رہنما سنجے راوت نے کہاہے کہ  آج کشمیر لیا ہے کل بلوچستان لے کر اکھنڈ بھارت کا سپنا پورا کریں گے ایل کے ایڈوانی نے بھی مودی سرکار کے فیصلے کو خوب سراہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس سے متعلق مودی سرکار کے فیصلے سے بی جے پی، آر ایس ایس، شیوسینا سمیت تمام انتہا پسند ہندوؤں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے، جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد انتہاپسند ہندوؤں نے مملکت خداداد پاکستان پر اپنی ناپاک نطریں گاڑ لی ہیں۔

بزدل بھارتیوں نے دن دہاڑے کھلی آنکھوں سے اکھنڈ بھارت کا ناپاک خواب دیکھنا شروع کر دیاہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو بھارتی انتہاپسندوں نے خوب سراہاہے۔

شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے بھارتی راجیا سبھا میں کہا آج کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان لے کر اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کریں گے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا حکومت کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے فیصلے پر بہت خوشی ہوئی، یہ ایک جرات مندانہ قدم ہے، فیصلہ بھارتیہ جنتا سنگ کے زمانے سے بی جے پی کے بنیادی نظریے کا حصہ رہا ہے۔

سنجے راوت جیسے انتہا پسند ہندوؤں کے اکھنڈ بھارت جیسے مضحکہ خیز بیانات سے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا اصل چہرہ عیاں ہوتا ہے جسے بھارت نے نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں چھپایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تشویش

مقبوضہ کشمیر: آج بھارتی پارلیمان کے ایوان بالا ’راجیہ سبھا‘ میں کیا ہوا؟


متعلقہ خبریں