دہلی کے سابق میئر کے بھتیجے کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی امریکی خاتون کی سان فرانسسکو میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خاتون کو 2013 میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور عدالت سے سزا پانے والے مجرم راجیو پنور کو حالیہ دنوں میں ضمانت دی دے گئی۔
This lady outside #Indian Consulate in #SanFrancisco is applauding our #Judicial system.The man who assaulted her, was convicted and given bail https://t.co/TUi2rxlUpN she is being asked to get her dox notarized locally. @DrSJaishankar @MEAIndia #SupremeCourt #ChiefJusticeOfIndia pic.twitter.com/q9ifzHta9G
— PRAVEEN DUTTA (@PraveenDutta) August 3, 2019
امریکی خاتون کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ایک بھارتی جج نے رشوت لے کر مجرم کو ضمانت دی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ زیادتی کرنے والوں اور ان کو ضمانتیں دینے والوں کے خلاف لڑتی رہوں گی۔
خاتون نے ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ ہائی کورٹ میں کیس کرنے کے لیے کیلی فورنیا قونصلیٹ جائیں۔
خاتون نے قونصلیٹ کے باہر ویڈیو بنا کر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ بھارتی بیوروکریسی ریپ کرنے والے مجرموں اور بدعنوان ججز کا تحفظ کرتی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال لاکھوں بچیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ قانون سازی بھی مجرموں کو نہ روک سکی ۔
خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا بھارت کا چوتھا بڑا جرم ہے اور زیادہ تر کیسز میں بھارتی پولیس مظلوموں کو مجرم بنادیتی ہے۔
2012 میں ایک 23 سالہ لڑکی کو چلتی بس میں زیادتی کے بعد دھکا دیدیا گیا۔
گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ کو درندوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔