وزیراعظم عمران خان کا  پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق اہم فیصلہ

سٹیزن پورٹل پر ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے  پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سےباقاعدہ آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعظم آفس نے وزارتوں ،محکموں اور ڈویژنز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان  کے آفس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عوامی نمائندؤں کے سہارے کی بجائے اداروں کو براہ راست عوامی فلاح کے لیے بہتر فعال کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیاہے کہ سٹیزن  پورٹل کی سہولت سےلوگوں کی بڑی تعداد ناواقف ہے ،ریاستی اداروں کے ملازمین کی بھی اس نظام کی جانب توجہ قابل ذکر نہیں ہے، وزارتیں او ر محکمے اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے عوام میں سیٹیزن پورٹل کی آگاہی مہم شروع کریں ۔

وزیرا عظم آفس  نے وزراتوں اورڈویژنز کو اپنے متعلقہ محکموں میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزریر اعظم آفس کی طرف سے کہا گیاہے کہ دفاتر اور عوامی انتظار گاہوں کے باہر سیٹیزن پورٹل سے متعلق بینرز لگائے جائیں ۔ نادرا،موٹرویز،ریلوے اسٹیشنز،اسپتالوں سمیت دیگر اداروں کے باہر بھی آگاہی بینرز لگائیں جائیں۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ فلاحی اداروں ،موبائل کمپنیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام کو آگاہی دی جائے۔

وزیر اعظم آفس  نے مراسلہ پر عمل درآمد کر کے 30یوم میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزارت آئی ٹی کو 30 یوم میں تمام سرکاری ویب سائٹس پر سیٹیزن پورٹل کا بینر آویزاں کرنے کی ہدایت  بھی کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم آفس نے چیف سیکرٹریز ،آئی جیز اور ڈی سی اوز کو بھی آگاہی مہم چلانے سے متعلق اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سٹیزن پورٹل پر ہزاروں صارفین کی رجسٹریشن منسوخ


متعلقہ خبریں